حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (راست) انجمن ترقی و بقاء اردو کے زیر اہتمام ایک سمینار بعنوان ’’اردو ذریعہ تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ ہفتہ 21 دسمبر کو سالار جنگ میوزیم ہال میں منعقد ہوگا۔ جناب عمر جلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری مائناریٹی ویلفیر‘ پروفیسر اکبر علی خاں وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی‘ پروفیسر ایس اے شکور‘ جناب ممتاز احمد خاں ایم ایل اے‘ جناب کے ایم ضیاء الدین‘ پروفیسر محمد مصطفی علی سروری مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالمعید شعبہ اردو عثمانیہ‘ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
ڈگری کالج گیری راج اور ڈاکٹر جعفر‘ ڈاکٹر موسیٰ اقبال تلنگانہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر حمیرہ سعید لکچر محبوب نگر ڈگری کالج‘ ڈاکٹر عبدالرب منظر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی‘ ڈاکٹر محمد عبدالقوی ویمنس کالج کوٹھی‘ ڈاکٹر محمد ناظم الدین منور‘ سید سیف اللہ باشاہ لکچرر کرنول ڈگری کالج‘ محمد عبدالعزیز سہیل ریسرچ اسکالر‘ ڈاکٹر ابرار باقی‘ جناب تبریز حسن ریسرچ اسکالر مانو مقالے پیش کریں گے۔ نظامت محمد وصی الدین ایڈوکیٹ‘ کنوینر محمد الیاس طاہر اور جوائنٹ کنوینر محمد ایوب خاں و محمد محسن خاں ہوں گے۔